Tuesday, August 13, 2013

The Renowned Thinker Asrar Alam

intellectual authority and leading Islamic scholar of contemporary Islamic world 
Asrar Alam, a contemporary veteran Islamic thinker,scholar from New Delhi INDIA, is a linguist with a command over most of the ancient languages(ancient Greek, Akkadian, Sumerian, Hebrew, Arabic etc).
in the light of Quran and Hadith, with an in depth understanding of historical past, command over the ancient languages, keen eye on the current scenario he has perceived various ways in which events have developed and how they can further develop.
He has done an extensive research on the books written by islamic and non islamic scholars and thinkers of the past-present and has himself penned down many books on "Zionism","Antichrist" and "end times". In which he has exposed (with the help of Allah) many evil secrets, plots and mysteries of Zionists and Zionism and has exposed the dajjali (antichrist) system which currently predominates the world.

عالم اسلام کے ممتاز مفکر , دینی رہنما جن کی تحقیقات نے علمی طبقہ میں ایک ہلچل بپا کردی۔ عالم یہودیت کی سریت سے پردہ اٹھایا جس کے نتیجہ میں انتہائی خفیہ گوشے دنیائے اسلام کے سامنے وا ہوئے۔ اسرار عالم کی لسانیات اور متعدد الفنون صلاحیت کی مثال اپنے ہم عصروں میں مشکل سے ہی ملے گی۔ اسرار عالم کا تعلق بھارت کے صوبہ جھارکھنڈ سے ہے۔ دہلی میں جماعت اسلامی کے انگریزی رسالہ ریڈینس کے مدیر بھی رہے۔ اس دوران دہلی کے مشہور علاقہ جامعہ نگر میں ابو الفضل انکلیو میں قیام رہا۔ اور اسلامی فقہ اکیڈمی، انڈیا میں توسیعی خطبات بھی دیتے رہے۔ فی الوقت اپنے وطن شہر رانچی میں قیام پذیر ہے۔ اسرار عالم بیک وقت کئی زبانوں کے عالم ہے۔ قدیم مردہ زبانوں عکادی سمیری وغیرہ سے بھی واقف ہیں۔ 
ان دنوں بھی وہ دہلی میں ہی مقیم ہیں اور یہیں سے وہ اپنی علمی ،فکری و تبلیغی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں
حالیہ دنوں میں ان کی نئی کتاب بحران کے بعض مباحث کی وجہ سے ان کے متعلق کچھ شکوک پیدا ہو گئے ہیں۔ تاہم اس کتاب کی تحریر سے انکی نیت میں کسی قسم کا شبہ نہیں کیا جاسکتا۔ وہ عالم اسلام کی ایک ذمہ دار اور ذی وقار شخصیت ہیں اور انکی تحریروں سے کسی قدر اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ امت کی بھلائی، اتحاد ، امن اور بھائی چارے کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ میں ولولہ اور نئی روح پھونکنے کیلئے انکی علمی و فکری کاوشیں صرف اور صرف اسلام کے ساتھ وابستہ ہیں۔ جیسا کہ انہوں نے اپنی ایک کتاب میں اپنے شاگردوں اور کچھ سیکھنے کی جستجو میں آنے والوں کا ذکر کیا ہے اس سے واضح ہوجاتا ہے کہ وہ نوجوانان اسلام اور فرزندان توحید میں کس قسم کی تڑپ پیدا کرنا چاہتے ہیں تاکہ امت مسلمہ اپنے گزرے ہوئے شاندار ماضی کی طرح اپنا مستقبل بھی تابناک بنا سکے۔ 
  تصانیف
اسلام اور اکیسویں صدی کا چیلنج
 دجال  جلد تین جلدیں
 معرکہ دجال اکبردو جلدیں
امت کا بحران
عالم اسلام کی اخلاقی صورتحال
 عالم اسلام کی روحانی صورتحال
 عالم اسلام کی سیاسی و اقتصادی صورتحال
 ہندتو
 فتنہ دجال اکبر خطرات و تدابیر
 یا ساری الجبل! کیا دجال کی آمد آمد ہے
 عالم اسلام کی منصبی و مقصدی صورتحال-محور اول: ماکان و مایکون
 بین الاقوامی ایجنسیوں کا تعارف اور انکا طریقہ کار
Best Blogger Tips
Next

0 comments :

Post a Comment